۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی مظاهری

حوزہ / ایران کے نامور عالم دین آیت اللہ مظاہری نے اصفہان میں منعقد ہونے والی 19ویں قرآن وعترت نمائش کے لیے پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ مظاہری نے اصفہان میں منعقدہ 19ویں قرآن و عترت نمائش کے نام پیغام صادر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیم

قال الله سُبحانه و تَعالی: «تَنزِیلُ ٱلکِتابِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلعَزِیزِ ٱلحَکِیمِ»

قرآن کریم جامع اور ہمیشہ رہنے والی کتاب خدا ہے اور خداوند متعال کی جانب سے اس کے نزول کا فلسفہ لوگوں کی ھدایت اور حق کو باطل سے جدا کرنا ہے: " ھدی للناس وبینات من الھدی والفرقان".

پس ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام قرآنی سرگرمیوں، من جملہ قرآن وعترت نمائش کا محور بھی لوگوں کی ھدایت اور حق کو باطل سے جدا کرنا ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ قرآن مجید عمل اور جدوجہد کادرس دینے والی کتاب ہے۔ اور عمل کے بغیر صرف قرآن کریم کی تلاوت اور ترویج کا کوئی فائدہ نہیں ہے "والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا وان اللہ لمع المحسنین"

امید ہے کہ ہم سب اس عظیم اور مقدس کتاب کی تعلیمات پر عمل کریں گے اور اس مقصد کی خاطر اصفہان میں 19 ویں قرآن وعترت نمائش کے انعقاد کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہیں اور اس کے انعقاد کے لیے سعی و کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدا کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ سب کو اس کام کی توفیق عطا فرمائے۔

حسین المظاھری

28 شعبان المعظم / 1445 ھ ق

تبصرہ ارسال

You are replying to: .